جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فارما کمپنیوں کا بخار کی گولی کی قیمت 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق

26 اکتوبر, 2022 19:25

اسلام آباد: فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے 2 روپے 35 پیسے کرنے پر اتفاق کرلیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی جس میں بخار کی گولی کی قیمت کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بخار کی 500 ملی گرام کی گولی کی قیمت کم کرکے 2 روپے 35 پیسےکرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیناڈول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف ڈریپ کا چھاپہ، 2 لاکھ 52 ہزار ٹیبلٹ برآمد

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے طے ہوا ہے کہ بخار کے سیرپ کی قیمت 117 روپے 60 پیسے فی بوتل ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top