جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں بڑی کمی

03 اگست, 2024 11:18

جولائی 2024ء کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت سال بہ سال کی بنیاد پر 11 فیصد کم ہوکر 1.20 ملین ٹن رہی ہے۔

آف ٹیک میں کمی پیٹرول اور ٖڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کی گئی جس کے نتیجے میں کم کھپت اور ایران سے اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی ہوئی۔

جولائی 2024 میں پیٹرول کی فروخت میں سال بہ سال 10 فیصد کمی واقع ہوئی جو 0.59 ملین ٹن پر مستحکم ہوئی۔

اسی طرح جولائی 2024ء میں ہائیا سپیڈ ڈیزل آف ٹیک سال بہ سال 6.0 فیصد کم ہو کر 0.46 ملین ٹن رہ گیا۔

مذکورہ وجوہات کی بناء پر جولائی 2024ء کے دوران ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں پیٹرول کی آف ٹیک میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ترسیل میں 18 فیصد کمی آئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top