جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: پاکستانیوں کو جلد بڑی خوش خبری ملنے والی ہے

14 نومبر, 2023 11:06

 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگراں وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top