جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرولیم کمپنیوں کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

06 جولائی, 2024 14:17

پیٹرولیم کمپنیوں نے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔

ملکی و غیر ملکی پیٹرولیم اور گیس کی تلاش و پیداواری شعبے نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں آئندہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان  کیا ہے۔

پیٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد سے ملاقات میں وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو شعبے کے تمام مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی جس میں متعلقہ حکام، سیکرٹریز اور ماہرین شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تیل اور گیس کی درآمد پر ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، مقامی ذخائر سے پیداوار سے پاکستان کا قیمتی زرمبادلہ بچے گا اور عام آدمی کے لیے ایندھن اور گیس سستے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top