جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

قیمتیں بڑھ گئی عوام کی تپ گئی؛ٹوئٹر پر جذباتی جملوں کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ

01 فروری, 2021 13:58

وزیرِ اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  یک بار پھراضافے کی منظوری دے دی۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے  70 پیسے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔ اسی طرح  ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں  2 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے  54 پیسے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات میں منظور ہونے والے اضافے کے بعد  پیٹرول کی قیمت  111روپے90 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل  116 روپے 07 پیسے، مٹی کاتیل 80 روپے  19 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 79 روپے 23 پیسے ہوگئی ہے۔

 

قیمتوں کے بڑھنے کےبعد  عوام نے شدید غصہ کا اظہار کیا اور اس کا اثر ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ میں نظر آیا۔ یاد رہے یہ پیٹرول میں اضافہ مسلسل تیسری بار ہے۔

صباء کہتی ہے تھینک یو عمران خان ، یو آر دا بیسٹ پی ایم ان دا ورلڈ

 

حضور بخش نامی توئٹر صآرف نے گزشتہ 45 دن کی بڑھتی قیمتوں کا کچھ اس انداز سے لکھنا

 

عمران خان اپوزیشن میں اور عمران خان حکومت میں

 

ایک صارف نے انتہائی سخت الفاظ میں غصہ کا اظہار فرمایا

 

بلال احمد اعوان نے طنز سے بھے جملے ٹوئٹ کر ڈالے

 

 

جی ٹی وی ویب ڈیسک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top