جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

12 اگست, 2024 15:42

وفاقی حکومت کا یومِ آزادی کے موقع پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 12 روپے فی لیٹر سے زیادہ کی کمی متوقع ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کو حتمی شکل دے گی اور 15 اگست تک اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کریں گے۔

شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کی رات کو کردیا جائے گا جس کا اطلاق 15 روز کے لیے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top