جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

31 جولائی, 2024 11:03

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) کے اندازوں کے مطابق یکم اگست 2024 سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 6 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 275.60 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 269.60 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283.63 روپے سے کم ہوکر 272.13 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 183.71 روپے کے بجائے 177.61 روپے اور ایل ڈی او 160.75 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرول  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے بجلی یونٹ میں اضافے کیلئے درخواست دائر کردی

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر فی بیرل جبکہ ایچ ایس ڈی 96.93 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

یہ متوقع قیمتیں ہیں اور حتمی اعلان حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top