ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

07 جون, 2024 12:14

حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں میں مزید کم کرکے عوام کو ایک اور بڑا ریلیف دینے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 5.14 ڈالر کی کمی کے باعث پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول 12 روپے سستا ہونے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت چار ڈالر کی کٹوتی کے بعد 93 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تیاری

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلسل دو بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد 14 جون کو کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top