ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تیاری

07 جون, 2024 10:42

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 2000 ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 10فیصد سے زائد سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

نئے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی)، انکم ٹیکس، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی پر تاریخی اضافی محصولات کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر 2000 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے اور ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں ‘ترقی مخالف’ بجٹ اقدامات کی افواہوں کے باعث 2 ہزار پوائنٹس کی کمی

یاد رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کریں گے جس کا مجموعی حجم 18 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top