جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست، چیف جسٹس کا درخواست گزار کو ہر صور ت پیش کرنے کا حکم

19 فروری, 2024 11:59

 

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں8فروری کے انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ یہ کیس ہم سنیں گے،ایسے سپریم کورٹ کے ساتھ مذاق نہیں ہو سکتا،درخواست گزار کو کہیں سے بھی لا کر پیش کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ درخواست گزار کو لیکر آئیں ،انہیں سپریم کورٹ کے نمبر سے کال کریں،یہ پٹیشنر کون ہی ہیں،کدھر ہیں،کیا یہ درخواست صرف پبلیسٹی کیلئے فائل کی گئی تھی،ایسے نہیں چلے گا،درخواست ہر صورت سنیں گے۔

واضح رہےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کررہا ہے۔

درخواست گزار بریگیڈیئر (ر )علی نے یہ درخواست واپس لے لی ہے۔

یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top