جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : کروڑوں مالیت کی بی آر ٹی بسیں کھلے آسمان تلے خراب ہونے لگیں

08 اپریل, 2023 09:55

پشاور : بی آر ٹی کی 49 بسیں چمکنی ڈپو میں کھلے آسمان تلے کھڑی ہیں، دھوپ اور موسمی اثرات سے بچنے کے لیئے کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبے میں ڈپو پر بسوں کے لیے حفاظتی شیڈز نہیں بنائے گئے ہیں۔ موسمی اثرات کے باعث کھڑی بی آر ٹی بسیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ ایک بس کی قیمت کم ازکم 5 کروڑ تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی حساس اداروں کے آفیسرز کو بدنام کرنے کی کوشش، اسلام آباد میں مقدمہ درج

ڈپو پر کھڑی 49 بسوں کی مجموعی لاگت 2 ارب 70 کروڑ سے زیادہ ہے۔ 220 بی آر ٹی بسوں میں سے 171 بسیں مختلف روٹس پر چلائی جارہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top