جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پرتھ ٹیسٹ: آسڑیلیا پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ، عامر جمال کی 6 وکٹیں

15 دسمبر, 2023 11:05

 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 487 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے، پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہیں جہاں کھیل کے پہلے روز کینگروز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنائے تھے۔

کھیل کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر 164، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

مچل مارش اور الیکس کیری نے دوسرے روز کا آغاز کیا تاہم، آسٹریلیا کو چھٹا نقصان 411 رنز پر اٹھانا پڑا جب عامر جمال کی گیند پر الیکس کیری بولڈ ہوگئے۔

آسٹریلوی ٹیم کی ساتویں وکٹ 449 رنز پر گری جب مچل سٹارک 12 رنز کی اننگ کھیل کر پویلین لوٹ گئے ، انہیں بھی عامر جمال نے آؤٹ کیا جبکہ میزبان ٹیم کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جنہوں نے 90 رنز کی اننگ کھیلی۔

481 کے مجموعے پر کپتان پیٹ کمنز بھی 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نیتھن لیون تھے جو 5 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد نے دو، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 164 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگ کھیلی، عثمان خواجہ 41 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ پڑھیں : پی ایس ایل 9 : شان مسعود کراچی کنگز کے کپتان مقرر

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top