جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو الیکشن کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے: گیلانی

05 اکتوبر, 2023 14:59

ملتان: یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو الیکشن کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی کا اعلان زرداری صاحب کریں گے، فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کو الیکشن کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے ڈیڈ لائن مناسب بات ہے، دہشت گردی کی حالیہ لہر سابق دور کی پالیسی کے باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیاستدان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے: یوسف رضا گیلانی

ان کا کہنا تھا کہ سویت یونین کے حملے کے بعد سے 35 سے 40 لاکھ مہاجرین پاکستان آئے، غیر قانونی مہاجرین کے خلاف کارروائی کے حق میں ہیں، غیر قانونی مہاجرین کی وجہ سے پاکستان میں مسائل پیدا ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top