جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق خبروں کی تردید

06 اپریل, 2023 10:09

پشاور : ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موسم اور سیلاب سے متعلق خبروں پر غیر مصدقہ پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور خان نے کہا ہے کہ  پشاور اور دریاؤں کے کنارے آباد علاقوں میں سیلاب سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور مشاورت سے ہونے چاہئیں : رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 18 ہزار 271 کیوسک، نوشہرہ کے مقام پر 30 ہزار 200 کیوسک اور بڈھنی نالے میں پانی کا بہاؤ 428 کیوسک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top