منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پی سی بی کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ

14 نومبر, 2023 14:48

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پی سی بی نے غیر ملکی کوچنگ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آن لائن کوچنگ کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو بھی فارغ کردیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اس حوالے سے ٹیکنوکریٹ سے مشورے بھی شروع کردیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل کے پلان کے لئے بڑے ناموں کو ملاقات کے لیے بلا لیا ہے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان سمیت دیگرسابق کرکٹرز ذکاء اشرف سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل اپنے عہدے سے مستعفیٰ

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کے باؤلنگ کوچ مورنی مورکل نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top