جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پادری کا کرپٹو کرنسی اسکیم کے ذریعےپیروکاروں کے ساتھ فراڈ

31 جنوری, 2024 13:15

امریکا میں تقریباً 32 لاکھ ڈالرز مالیت کے کرپٹوکرنسی فراڈ کے الزام میں ایک پادری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوراڈو نامی پادری ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ نے ایک غیرفعال کرپٹو کوائن کی تشہیر کرکے اپنے چرچ کے پیروکاروں کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا فراڈ کیا ہے۔
جبکہ پادری کا لاکھوں ڈالرز کے فراڈ سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ سب کچھ انہوں نے خدا کے کہنے پر کیا ہے۔

پادری اور ان کی اہلیہ نے محفوظ اور زیادہ منافع والی سرمایہ کاری کے طور پر ایک غیرفعال کریپٹو کرنسی پلیٹ فارم شروع کیا اور لوگوں کو اس میں سرمایہ کاری پر اکسایاکہ یہ سب خدا کی طرف سے حکم ہے۔
ایلی ریگالڈو اور ان کی اہلیہ کیٹلن دونوں فی الحال مقامی سیکورٹی ادارے کی حراست میں ہیں جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق جوڑے نے INDXcoin کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ذریعے اس میں سرمایہ کاری کریں جب کہ حقیقت میں ان کا کرپٹو کرنسی ایکسچینج غیر فعال تھا۔
پادری نے اپنے اعتراف میں کہا یہ سارا کام خدا کا تھا لیکن وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہوسکتا ہے کہ انہیں خدا کی بات سمجھنے میں غلطی ہوئی ہو۔ پادری ریگالڈو کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے خدا سے کہا کہ میں یہ نہیں کرنا چاہتا، میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے کرنا ہے اور مجھے اس شعبے میں کوئی تجربہ بھی نہیں،علاوہ ازیں میں کسی جرم میں کہیں پھنس نہ جاؤں تاہم بقول پادری کے خدا نے مجھے پھر بھی یہ کام کرنے پر مجبور کیا۔

یہ پڑھیں:127 مرتبہ بل ادا کیے بغیر کھا نا کھانے والا شہری گرفتار

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top