جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلپائن میں مسافر کشتی اُلٹ گئی، 26 افراد ڈوب کر ہلاک

28 جولائی, 2023 10:57

منیلا: فلپائن میں مسافر کشتی اُلٹنے سے 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کی رات کو دارالحکومت منیلا کے نزدیک ساحلی علاقے میں مسافروں سے بھری کشتی طوفان کے باعث شدید طغیانی اور تیز رفتار ہوائیں چلنے کی وجہ سے ڈوب گئی۔

کشتی الٹنے کے حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 40 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ اور پولیس حکام کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ کشتی پر کتنے لوگ سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مراکش میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے

کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ شدید ہواؤں کی وجہ سے زیادہ تر مسافر کشتی کی ایک جانب چلے گئے جس کے باعث کشتی کی ایک سائیڈ پر وزن بڑھ گیا اور وہ جھک گئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کشتی الٹ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top