ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

لاکھوں بےگھر فلسطینی سمندر کا کھارا پانی پینے پر مجبور

08 جون, 2024 21:09

اسرائیلی درندگی کے باعث غزہ کی پٹی پر آباد لاکھوں بےگھر سمندر کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے 7 اکتوبر کو مظلوم فلسطینیوں پر مسلط کی گئی غیر اعلانیہ جنگ کے باعث غزہ کی پٹی پر موجود لاکھوں بے گھر افراد سمندر کا پانی کھارا اور نمکین ناقابلِ استعمال پانی پینے پر مجبور ہوگئے۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صاف پانی تک رسائی پورے غزہ سیکٹرمیں لاکھوں لوگوں کی صحت اور بقا کیلئے بہت ضروری ہے، سمندری پانی کے باعث ہیضے کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں بھارتی میزائل استعمال ہونے کا انکشاف

غزہ میں نافذ کردہ اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے کئی مہینوں سے پٹی میں داخل ہونے والی انسانی اور غذائی امداد کی کمی سے غزہ میں حالات زندگی شدید خراب ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی درندگی کے باعث ابتک 37 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top