ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فلسطینی صدر کا اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

09 جون, 2024 10:55

فلسطینی صدر محمود عباس نے  اسرائیلی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ہفتے کے روز ایک چھاپے کے دوران حماس کے زیر حراست 4 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا جبکہ اسی علاقے میں فضائی حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ سے جنگ؛ اسرائیل کو 24 گھنٹوں میں شکست ہوگی، امریکی جریدہ کا انکشاف

فلسطینی وزارت صحت کے حکام اور مقامی طبی عملے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ہیں۔

غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے بعد میں بتایا کہ شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 210 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا فوٹیج جس کی رائٹرز فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا، میں خون آلود سڑکوں پر لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top