ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حزب اللہ سے جنگ؛ اسرائیل کو 24 گھنٹوں میں شکست ہوگی، امریکی جریدہ کا انکشاف

08 جون, 2024 18:40

معروف امریکی جریدے نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور صہیونی افواج کے درمیان کشیدگی پر اسرائیل سمیت عالمی براردی کو خبردار کردیا۔

امریکی جریدے نیوز ویک اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر صہیونی فورسز اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کررہی ہیں جو اسرائیلی حکومت کیلئے انتہائی تباہ کن جنگ کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔

جریدے نے اسرائیل کی داخلی سیکورٹی کے سابق معاون عیران عتصیون کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنگ کی صورت میں اسرائیل کو 24 گھنٹوں کے اندر شکست ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: حزب اللہ کے حملے؛ اسرائیلی دفاعی نظام کو کتنا نقصان ہوا، تصاویر منظر عام پر

حزب اللہ کی جانب سے صہیونی فوجی مرکز نفتالی پر میزائل حملہ کرکے دفاعی نظام "تل شمایم” کو تباہ کردیا ہے جس کے نتیجے سرحد پر نگرانی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا دائرہ کار بڑھا تو صہیونی ریاست تک پھیل سکتی ہے جس سے وسیع پیمانے پر تباہی کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ کے ڈرون حملے میں اسرائیلی دفاعی نظام کو نقصان پہنچنے کی تصاویر بھی میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی، جس پر اسرائیل کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top