جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی ریفائنریوں نے روسی تیل مہنگا قرار دیدیا‘ریفائن کرنے سے انکار

29 دسمبر, 2023 12:27

 

پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل ریفائن کرنے سے معذرت کرلی۔

مقامی ریفائنریوں نے روسی تیل کو مہنگا قرار دیدیا۔

ریفائنری حکام کے مطابق اگر روسی تیل سستے داموں ملے تو اسکو ریفائن کرنے کا فائدہ ہے۔

ریفائنری حکام  نے بتایا کہ بین الااقوامی منڈیوں میں فرنس آئل سستا ہونے کے باعث روسی تیل قابل استعمال نہیں،روسی تیل سے فرنس آئل زیادہ نکلتا ہے۔

ریفائنری حکام نے وزارت پٹرولیم کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیااور بتایاکہ موجودہ صورتحال میں روسی تیل درآمد نہ کیا جائے۔

یہ پڑھیں : روسی تیل کی پاکستان ریفائنری منتقلی شروع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top