جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا میں سیاستدانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

07 اگست, 2024 11:21

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے پاکستانی شہری آصف مرچنٹ پر سیاستدانوں کے قتل کی سازش بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 46 سالہ پاکستانی شخص پر الزام ہے کہ اس نے معروف امریکی عہدیداروں کو قتل کرنے کے لیے ہٹ مین کو بھرتی کیا تھا جب کہ سی بی ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان اہداف میں شامل تھے۔

محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ آصف مرچنٹ ایران میں کچھ وقت گزارنے کے بعد اپریل میں پاکستان سے امریکا پہنچے تھے۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ یہ کام ‘ایک بار کا موقع’ نہیں ہوگا اور رابطے کی خدمات کی مسلسل ضرورت ہوگی۔

امریکا میں سیاستدانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری پر فرد جرم عائد

تاہم وائٹ ہاؤس نے آصف مرچنٹ کو سابق صدر کے حالیہ حملے میں کوئی کردار ادا کرنے پر بری کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی سرکاری عہدیدار یا کسی بھی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر ملکی ہدایت پر کی جانے والی سازش ہماری قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور ایف بی آئی کی پوری طاقت اور وسائل سے اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔

اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ انصاف کئی سالوں سے ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل پر امریکی سرکاری عہدیداروں کے خلاف جوابی کارروائی کی ایران کی بے رحمانہ اور غیر متزلزل کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ انداز میں کام کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی شہری آصف مرچنت کو جولائی میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں نیویارک میں رکھا گیا ہے۔

مزید برآں، عدالتی دستاویزات میں سازش کے مبینہ اہداف کا نام نہیں ہےجب کہ محکمہ انصاف کے ترجمان نے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

جین پیئر نے صحافیوں کو بتایا کہ آصف کا تعلق کراچی سے ہے۔ پاکستان میں ایک خاندان ہونے کے علاوہ ان کی ایک بیوی اور بچے بھی ایران میں ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top