جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں, متھیرا

31 جنوری, 2019 21:17

کراچی: پاکستانی ماڈل متھیرا کا کہنا ہےاب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے

متھیرا کا کہنا ہے طلاق یافتہ خواتین کو بھی جینے کا حق ہے ، خواتین کا طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں  ہے۔
ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر خود پر طلاق شدہ کا لیبل لگانے والوں کو کراراجواب دیتے ہوئے کہا کہ’’طلاق یافتہ ہونا گناہ نہیں ہے، اب طلاق شدہ کے لفظ کو بند ہوجانا چاہیے
ہر طلاق یافتہ لڑکی کو بھی جینے کا حق ہے لہٰذا خود بھی جیئیں اور دوسروں کو بھی جینے دیں۔
متھیرا نے صارف کو ٹوئٹر پرجواب دیتے ہوئے کہا بہت افسوس کی بات ہے آپ جیسے مرد اس معاشرے کا حصہ ہیں، اس میں شرم کی کیا بات ہے اگر کوئی عورت طلاق یافتہ ہے، آپ کو لگتا ہے طلاق یافتہ خاتون اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور نا ہی زندگی کا لطف اٹھا سکتی ہے۔ آپ کے خیال میں مجھے صرف سفید لباس پہن کر گھومنا چاہیے۔ جناب بہتر ہوگا آپ اس طرح کی سوچ کو ختم کردیں اور خواتین کی عزت کریں چاہے وہ شادی شدہ ہو، غیر شادی شدہ یا طلاق یافتہ ہو۔
 
 
 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top