مقبول خبریں
پاکستانی فلم اسٹار محمدعلی کا 89 واں یوم پیدائش
کراچی : فلم اسٹار محمدعلی کا آج 89 واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے۔
فلم اسٹارمحمدعلی 19 اپریل 1930 کو رام پورمیں پیدا ہوئے۔ اور 1947 میں جب پاکستان بنا تو یہ پاکستان چلے آئے اورریڈیو پاکستان کراچی سے اپنےکیریئر کا آغاز کیا۔ محمد علی نے 1962ء سے 1983ء تک 450 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
محمد علی نے نامور اداکارہ زیبا بیگم کے متعدد فلموں میں کام کیا۔ جس پر بعد میں یہ فلمی جوڑی حقیقی زندگی میں بدل گئی ۔
پھر1983میں فلم انڈسٹری کے حالات سے دلبر داشتہ ہو کر کنارہ کشی اختیار کرلی ۔
اداکار محمد علی 76 سال کی عمر میں 19 مارچ 2006 کو انتقال کرگئے لیکن آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔