جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خون منجمند کرنے والی فلم ’کتاکشا‘ 21 جون کو ریلیز ہوگی

08 جون, 2019 19:28

کراچی: جی نیوز پروڈکشن کی جانب سے تیار کی گئی خوف و دہشت سے بھرپور فلم ’کتاکشا‘ 21 جون کو ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

فلم ’کتاکشا‘ کی کہانی ایک گروہ اور ان کے ساتھ ہونے والے حادثات پر مبنی ہے۔ اس گروہ میں 4 لوگ شامل ہیں جن کے مزاج ایک دوسرے سے تو بلکل مختلف ہیں لیکن ان کوایک پروگرام کی ریکارڈنگ کی وجہ سے ساتھ رہنا پڑرہا تھا۔

فلم کا کلائیمکس وہاں سے شروع ہوتا ہے جب ان کے ساتھ خوف و دہشت کے واقعات پیش آتے ہیں ۔ وہ ان حادثات کے ساتھ کیسے مقابلہ کرتے ہیں، یہ ہارر فلموں کے مداح ہی دیکھ کر بتائیں گے۔

اہم نکتہ اس فلم میں یہ ہے کہ یہ افراد مختلف مزاج رکھتے ہوئے خوف کا مقابلہ کرتے ہیں اور اپنی جان بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اصل میں تو دیکھنا یہ ہے کہ کون اپنے خوف کی وجہ سے موت کے گھاٹ اترتا ہے اور کون نہیں ،اس سب کو جاننے کے لئے مداحوں کو 21 جان تک انتظار کرنا ہوگا۔

یہ فلم ابو علیحہ کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے، جبکہ اس فلم کی شوٹنگ چکوال میں کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top