جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مستقل مغربی لباس پہننے پر ہانیہ عامر مداحوں کے نشانے پر

30 اگست, 2024 18:20

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک مرتبہ پھر مغربی لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈونیشا کے صوبے بالی کے ایک دلکش جھرنے کے پانی سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنائی تو انکے لباس پر مداح بھڑک اٹھے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سلیو لیس میکسی پہنی ہوئی ہیں جس سے مداح شدید نالاں ہیں۔

مزید پڑھیں: ایپرن کے پیچھے کیا چُھپا رکھا ہے؟ ہانیہ کے گھٹیا ڈریس پر ردعمل

ایک مداح نے لکھا کہ ہانیہ عامر غلط رستے پر چل پڑی ہو اب آپ! دوسرے مداح نے کمنٹ کیا کہ ‘یہ سب کیا پہن رکھا ہے، غصہ آرہا ہے دیکھ کر’۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ کی بولڈ تصاویر، مداح چراغ پَا

ایک مداح نے لکھا کہ ‘استغفراللہ، ہانیہ ڈراموں میں تو اتنے اچھے کپڑے پہنتی ہیں آپ یہ اصل زندگی میں کیا پہن رہی ہیں’۔

قبل ازیں ہانیہ عامر کی ایمپرن پہن کر نامناسب لباس میں کھانا پکانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر صارفین نے شدید دکھ کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top