جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی باکسر کا ریکارڈ گنیز بک کا حصہ بنانے کا فیصلہ

22 اپریل, 2019 16:44

کراچی: ہاتھوں میں بجلی، لاتوں میں پھرتی، پاکستان کے محمد راشد نے ایک ساتھ چار بھارتی ریکارڈ توڑنے کا دعوی کیا تھا۔ چھ نئے رکارڈ کی ویڈیو گینز بک والوں کو بھیجی گئی تھی۔ گینز بک کی انتظامیہ نے ویڈیو دیکھ کر انہیں ریکارڈ بک کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد راشد کا ایک ساتھ چار بھارتی رکارڈ توڑنے کا دعوی کیا تھا کہ وہ ایک ہی دن میں چھ رکارڈ بنانیں گے.

ان چھ نئے رکارڈ کی ویڈیو گینز بک والوں کو بھیج دی گئی تھی۔ گینز بک کی انتظامیہ نے ویڈیو دیکھ کر انہیں رکارڈ بک کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس تمام پروسیس میں تقریباً 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔ محمد راشد کا کہنا تھا کہ اب تک میرے 35 رکارڈ ورلڈ گینز بک میں درج ہیں۔ اگر یہ 6 ریکارڈ منظور ہوگئے تو ورلڈ رکارڈ کی تعداد 41 ہوجائے گی۔ جبکہ میں 50 عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کرنا چاہتا ہوں۔

محمد راشد نے سب سے پہلے 3 منٹ میں 1920 مکے برسا ئے جو بھارتی ماسٹر پربھاکر ریڈی کا 1839 مکے مارنے کا ریکارڈ درج ہے۔

دوسرا ریکارڈ انڈیا کے نارائن کے ایک کلو وزن اٹھا کے 1540 مکے مارنے کے ریکارڈ کو 1640 مکے برسا کر اپنی برتری ثابت کی۔

جبکہ تیسرے ریکارڈ میں انڈیا کا سب سے زیادہ لاٹھی مارنے کا ریکارڈ توڑا جس میں بھارتی بالا ماروگن کے 329 کے مقابلے میں 398 لاٹھی کے وار کئے تھے۔

چوتھا ریکارڈ بھارتی سجیت کمار کا 156 ککس کا تھا جسے راشد اور اسمر نےایک منٹ میں 175 ککس مار کر اپنے نام کیا تھا۔

پانچویں ریکارڈ میں سر سےایک منٹ میں 125 پینسل توڑ ڈالی اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کے اشریتا فرمان کے پاس تھا۔

چھٹا عالمی ریکارڈ میں لاٹھی کو 90 کے مقابلے میں 96 مرتبہ گھما ڈالا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top