ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: مسلسل دو شکستوں سے دوچار پاکستان آج کینیڈا سے ٹکرائے گا

11 جون, 2024 10:28

امریکا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد پاکستان آج اپنا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف نیویارک میں کھیلے گا۔

ایونٹ میں "برقرار” رہنے کے لئے نہ صرف پاکستان کو اپنے اگلے دو میچ جیتنے کی ضرورت ہے بلکہ امریکہ کو بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف بھی شکست کی ضرورت ہے۔

اگر امریکا کسی بھی طرح مزید ایک پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا تو پاکستان کے لیے ایونٹ پہلے مرحلے میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

دو میچز میں شرمناک شکست کے بعد پاکستان ٹیم کی سپر 8 رسائی دوسری ٹیموں پر منحصر ہوچکی ہے، قومی ٹیم کو رسائی کیلئے بقیہ دو میچ جیتنا اور امریکا کا دونوں میچ ہارنا لازمی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات امریکا کی جانب سے بھارت اور آئرلینڈ کے خلاف اپنے دونوں میچ ہارنے سے وابستہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top