جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا: صدر مملکت

19 اکتوبر, 2023 17:12

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کیلئے قابل قبول ہو۔

صدر مملکت عارف علوی نے پاکستان میں فلسطین کے سفارتخانے کا دورہ کیا، صدر مملکت نے اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کیلئے قابل قبول ہو، اقوام متحدہ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث ہونی چاہیے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے قرارداد پاس کرے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں اسرائیلی بربریت : تاریخ میں پہلی بار امام رضا ؑکے روضہ مبارک پر سیاہ پرچم بلند

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں، او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، غزہ کے اسپتال پر بمباری کی گئی جس سے 500 سے زائد افراد شہید ہوئے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگ امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کردیتی ہے، ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتی، عوام ان کو گرا دیتے ہیں، جب تک دو ریاستی حل روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top