جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان نے امریکی دباؤ پر ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کردیا

08 اگست, 2023 20:53

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی دباؤ پر ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کے منصوبے کو ختم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبد الہیان نے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کی بات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منصوبہ امریکی دباؤ کے باعث ختم کیا، امریکی پابندیوں کے باعث پاک ایران گیس منصوبے کو آگے بڑھایا نہیں جاسکتا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکی حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان کو پیغام پہنچایا کہ ’منصوبہ کو ترک کرنے سے پاکستان کو ایران کی جانب سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، پاکستان کو منصوبہ ختم کرنے کی صورت میں اربوں ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑسکتا ہے‘۔

دوسری جانب وزیر مملکت توانائی ڈاکٹر مصدق ملک نے بھی منصوبہ ختم کرنے کی تصدیق کردی، کہا کہ پاکستان امریکی پابندیوں کے باعث منصوبہ جاری نہیں رکھ سکتا، پاکستان نے تحریری طور پر ایران کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، امریکی پابندیاں ختم ہونے کے بعد گیس پائپ لائن منصوبہ دوبارہ شروع ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top