جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

03 مئی, 2023 15:45

سپریم کورٹ میں ملک بھر میں انتخابات ایک ہی دن کرانے کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کیساتھ ہوئے مذاکرات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی متفرق درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے 3 ادوار ہوئے، مذاکرات میں پی ٹی آئی نے ہر ممکن حد تک لچک دکھائی۔

متفرق درخواست میں گزشتہ رات مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کی تفصیلات بھی شامل کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کرانے کی تاریخ پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا اور مذاکرات کا تیسرا دور بھی بریک تھرو کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

مذاکرات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں ایک دن الیکشن ہونے چاہیے تاہم ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکا۔

یہ پڑھیں : مذاکرات بہانہ ہے یا الیکشن کرانا ہے اس کا فیصلہ 10 مئی تک ہوجائیگا: شیخ رشید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top