منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل اپنے عہدے سے مستعفیٰ

13 نومبر, 2023 15:22

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مورنی مورکل نے رواں سال جون میں 6 ماہ کے معاہدے پر پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا، ان کا پی سی بی کے ساتھ چھ ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم ورلڈکپ سے باہر، عرفان پٹھان کا سابق پاکستانی کرکٹرز پر طنز

ذرائع کا کہنا ہے کہ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کرے گا۔

دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لیے میرے بارے میں سوچا جا رہا ہے، تاہم میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top