جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کیلئے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے: امریکا

03 اگست, 2023 10:47

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ امریکا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کرتا رہے گا، پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا ترقی اور شرح نمو میں اضافے کا باعث بننے والی تجارت اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکا معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا ہر صورت میں پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے باہمی فائدے کو یقینی بنانے کے لیے شفافیت اور ڈیٹا سیکیورٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا

چین سے پاکستان کے تعلقات کے حوالے سے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کے حصول کے لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائے گا۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے دہشت گرد گروہوں کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top