جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے: شہباز شریف

03 نومبر, 2023 18:02

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عوامی قیادت آئے گی تو عوام کی زندگی میں خوش حالی آئے گی، نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو عدالت نے ان کے جرم کی سنگینی بتادی ہے، 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا آئین و قانون کی سربلندی کا معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیئے: بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز، منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کی جا چکی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) الیکشن کیلئے تیار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top