منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

04 ستمبر, 2024 14:54

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی دیکھی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا آج 1400 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 60 ہزار 100 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 22 ہزار 994 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 50 روپے کمی کے بعد 2900 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ پاکستان میں فی تولہ سونے کے نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف سے قرض منظوری کی ڈیڈ لائن حاصل کرنے میں ناکام

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں دن کے دوران 17 ڈالر کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2481 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top