جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو اہم شراکت دار اور ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں : امریکہ

19 اپریل, 2022 09:46

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ 75 برس سے اہم تعلق ہے، پاکستان کو اہم شراکت دار اور ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف کو پہلے ہی مبارکباد دے چکے ہیں۔ شہباز شریف کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ افغانستان پر پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فوج کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، الزامات میں کوئی صداقت نہیں : امریکہ

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو محفوظ، خوشحال اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو اہم شراکت دار اور ساتھی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 75 برس سے اہم تعلق ہے۔ پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر کام کرنا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top