جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان ایک پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

19 اکتوبر, 2023 14:05

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن ملک ہے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنی ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرابلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سےغزہ کا معاملہ اٹھایا، اور غزہ میں قتل و غارت روکوانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، اور مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے، سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

 یہ پڑھیں : غزہ میں شہریوں کو بلاجواز نشانہ بنانا عالمی قوانین کیخلاف ہے:انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top