جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان نے جدید ترین فتح ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا

27 دسمبر, 2023 16:00

 

پاکستان نے جدید ترین نیویگیشن سسٹم سے لیس فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے، میزائل 400کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

 

تینوں سروسزکے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے فتح 2 میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر اور وزیر اعظم نےکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اورفوج کو مبارکباد دی جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور آرمی چیف نے بھی مبارکباد دی اور فوجیوں اور سائنسدانوں کی کاوشوں کوبھرپور سراہا۔

یہ پڑھیں : پاکستان کا زمین سے زمین تک وار کرنے والے میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top