جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جذبہ خیر سگالی: پاکستان نے لاہور- دہلی بس سروس کی مدت میں اضافہ کردیا

10 اپریل, 2019 10:31

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایک اور قدم، بس سروس کی مدت میں توسیع کی بھارتی درخواست قبول کرلی، تقسیم ہند کے باعث بچھڑنے والے خاندانوں کی لیے اچھی خبر۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور تا دہلی بس سروس کی مدت کو بڑھانے کی درخواست کی گئی تھی جسے پاکستان نے منظور کرتے ہوئے 2024 تک توسیع کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق بس سروس کی اختتامی تاریخ سے قبل ہی مدت میں یہ اضافہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔

وقت میں توسیع کے متعلق وزارت خارجہ، داخلہ اور کیبنیٹ ڈویژن کا بھی ان پٹ لیا جا رہا ہے۔ بس سروس اب 17 فروری 2024 تک چلے گی۔

واضح رہے کہ لاہور تا دہلی بس سروس کا آغاز نواز شریف اور اٹل بہاری واجپائی کے درمیان 1999 میں ہوا تھا۔ اس سروس سے تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے خاندان آپس میں ملتے ہیں۔

پاک بھارت بس سروس میں مزید پانچ سال کی توسیع ہو گئی۔۔موجودہ کشیدگی کے باوجود پاکستان نے لاہور دہلی بس سروس کو پانچ سال مزید چلانے کی منظوری دی گئی۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top