جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکاکی وجہ سے ملا:وزیر دفاع خواجہ آصف

23 جون, 2023 16:54

اسلام آباد : خواجہ آصف نے امریکی صدر اور مودی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اعلامیہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکاکی وجہ سے ملا،مریکاخطے میں خو دہشت گردی کا ناسور چھوڑ کر گیا۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ امریکی صدر یا وائٹ ہاؤس کو اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے سوچنا چاہیئے تھا، وزیر دفاع نے کہا کہ واشنگٹن نے ہی گجرات میں دہشت گردی پر مودی کا ویزا بند کیا تھا،آج ایک دہشت گرد کی درخواست پر دہشت گردی کی درخواست کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل، خواتین کی عصمت دری کی گئی، آج بھی کشمیری مسلمانوں کاقتل عام جاری ہے،کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہے۔

، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردی سے نبردآزما ہے،آج بھی ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں،بھارتی حکمران دہشت گردی کو پروان چڑھارہے ہیں،امریکا، بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل عام کو اگنور کر رہا ہے۔

یہ  پڑھیں :   

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top