جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کی افغان دارالحکومت کابل میں دہشت گردی کی مذمت

16 اگست, 2018 15:44

پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی گئ اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزنی حملے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کی کوئی شہادت نہیں ملی، بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا حامی ہے اور مذاکرات پر زور دیتا ہے، یہ خبریں بے بنیاد ہے کہ غزنی حملے میں ملوث پاکستانیوں کی میتیں پاکستان منتقل ہوئیں، پاکستان پر یہ الزام بے بنیاد ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی مداخلت ڈھکی چھپی نہیں، کلبھوشن یادیو اس کی واضح مثال ہے۔

پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان پر بھارتی میڈیا ک تنقید کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا بڑا ہو جانا چاہیے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان حریت رہنماؤں کی نظر بندی اور گرفتاریوں کی مذمت کرتا ہے، افغان مہاجرین سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے افغان وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top