جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ضلع کرک میں پاک فوج کا معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پروسیسنگ پلانٹ پر کام جاری

14 اپریل, 2023 10:35

اسلام آباد : خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پاک فوج نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر پروسیسنگ پلانٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

ضلع کرک صوبہ خیبر پختونخوا کے وسط میں واقع ایک چھوٹا سا ضلع ہے، جو بیر کے خالص شہد کے لیے بے حد مشہور ہے، جس کی سالانہ پیداوار ایک ہزار 500 ٹن سے زائد ہے۔ مقامی لوگ بیری کا نہایت عمدہ شہد پیدا کر رہے ہیں۔

معیاری شہد کی پروسیسنگ میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین قیمتی شہد سستے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایک ہی جگہ پیدا ہونے والا نایاب جامنی شہد

شہد کی پروسیسنگ کے لیے پاک فوج نے ضلع کرک کی مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شہد پروسیسنگ پلانٹ لگانے کا عزم کیا تاکہ علاقہ مکینوں کیلئے سیر حاصل فوائد کے اسباب مہیا کئے جا سکیں۔

اقدام کو عملی شکل دینے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس میں اس بڑے منصوبے کو نو ماہ کے قلیل عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

شہد کی پروسیسنگ پلانٹ سے پیدا ہونے والا شہد بین الاقوامی معیار پر پورا اترے گا اور مقامی فروخت کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ شہد برآمد بھی کیا جاسکے گا۔

شہد کی پروسیسنگ کی وجہ سے اس علاقے کے لوگوں کے روزگار میں بہتری آئے گی اور علاقہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top