جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے حوالے سے اہم کردار اداکرتا ہے : جلیل عباس جیلانی

31 اگست, 2023 11:18

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے امن مشن کے 2روزہ وزارتی اجلاس سے نگراںوزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے حوالے سے اہم کردار اداکرتا ہے ، اقوام متحدہ کے مشنز دنیا میں قیام امن کیلئے کوشاں ہیں۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں ، جدنیا میں قیام امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کرداکیا،پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے حوالے سے اہم کردار اداکرتا ہے ، امن مشنز کی استعداد کا ر میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ امن مشنز کا حصہ رہنے والے اہلکاروں کی طبی امداد کیلئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں ، رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ٰیہ پڑھیں : 18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top