جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے اہم ہیں، امریکی صدر

19 ستمبر, 2024 11:12

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے کے مطابق رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر کے سرکاری گیسٹ ہاؤس بلیئر ہاؤس میں ایک تقریب میں بائیڈن کو اسناد پیش کیں۔

جو بائیڈن نے امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی جانب سے ‘لیٹر آف پراعتمادی’ وصول کرتے ہوئے ‘علاقائی استحکام اور سلامتی’ کے لیے اسلام آباد کے ساتھ واشنگٹن کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب سے خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں، ہم دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکہ اور پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعلقات کو آگے بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے وقت کے اہم ترین عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

81 سالہ امریکی صدر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک "موسمیاتی تبدیلی، علاقائی سلامتی کے خطرات اور عالمی صحت کی سلامتی سے پیدا ہونے والے اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہیں۔

اپنے خطاب میں جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سلامتی، تجارت اور سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی، امریکا-پاکستان ‘گرین الائنس’ فریم ورک اور خوشحالی میں مشترکہ مفادات کو اجاگر کرنا جاری رکھنا چاہئے۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے کے لئے پاکستانی سفیر کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top