جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، انکی جائیدادوں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے: انوار الحق

14 نومبر, 2023 18:36

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن مدد اور سہولت فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری اور انکی جائیدادوں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نعمان مصطفی کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر کی قانونی اور محفوظ ذریعے سےمنتقلی ملکی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ رقوم کی منتقلی کا محفوظ ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارادہ ہے کہ پاک ازبک تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جائیں: انوار الحق کاکڑ

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہرممکن مدد اور سہولت فراہم کریں گے، اوورسیز پاکستانیز کی سرمایہ کاری اور انکی جائیدادوں کی حفاظت حکومتی ذمہ داری ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top