جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

غزہ کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زائد فلسطینی شہید

10 اگست, 2024 08:58

غزہ شہر کے علاقے دارج میں الطبن اسکول پر اسرائیلی حملے میں 100 سے زیادہ افراد شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ غزہ شہر میں ایک اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 90 سے 100 کے درمیان ہوگئی ہے۔

ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تین اسرائیلی راکٹوں نے اس اسکول کو نشانہ بنایا جہاں بے گھر فلسطینی رہائش پذیر تھے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیلی آئرن ڈوم کو نشانہ بناڈالا

طبی ذرائع نے الجزیرہ عربی کے نامہ نگار کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 35 افراد شہید ہوئے، جن میں خان یونس میں 19 افراد بھی شامل ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ صبح کی نماز کے دوران درج کے علاقے میں کیا گیا اور امدادی کام جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے آج صبح ایک اسکول کو بند کر دیا ہے جو "حماس کے ہیڈ کوارٹر” کے طور پر کام کر رہا ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جو ‘الطبین’ اسکول کے اندر واقع ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں کام کرتے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حماس کے دہشت گردوں نے ہیڈ کوارٹر ز کو چھپنے اور آئی ڈی ایف فورسز اور اسرائیلی ریاست کے خلاف مختلف دہشت گرد حملوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا۔

شہادتوں کی کی بڑی تعداد کے باوجود اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہری ہلاکتوں کے امکان کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب تہران میں حماس کے رہنما اور بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر کے اسرائیلی قتل کے بعد خطے میں ممکنہ تنازع کے دہانے پر پہنچنے کے بعد واشنگٹن اسرائیل کو امریکی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان پر خرچ کرنے کے لیے 3.5 ارب ڈالر دے گا۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 39ہزار 699 افراد شہید اور 91 ہزار 722 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top