جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کررہے ہیں: سعد رفیق

07 اگست, 2023 14:02

لاہور: سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس جہاز ہی نہیں ایئرلائن کیسے چلے گی، اس کا ایک ہی حل ہے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ لائی جائے، اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے پر بے حد افسوس ہے، ٹرین حادثے کی ہر طرح سے تحقیقات کی جارہی ہے، حادثے میں جو بھی ملوث ہوا اس کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کے باعث مسائل میں اضافہ ہوا ہے، آمرانہ حکومتوں نے پاکستان میں جمہوری اقدار کو نقصان پہنچایا، مشکل حالات کے باوجود ملک کے مستقبل کیلئے پر امید ہوں، پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، مخلص قیادت درکار ہے، جب تک مسائل حل نہیں کریں گے ، دائرے میں ہی گھومتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین سے ایم ایل ون پر حتمی فیصلہ ہوگیا ہے، اکتوبر میں بیجنگ میں چینی صدر کی سربراہی میں معاہدے پر دستخط ہوں گے، ہمارے پاس جہاز ہی نہیں ایئرلائن کیسے چلے گی، اس کا ایک ہی حل ہے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ لائی جائے، اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کیلئے آؤٹ سورس کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top