جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی میں 7 لاکھ سے زائد مظاہرین نتین یاہو کیخلاف سڑکوں پر

08 ستمبر, 2024 18:37

اسرائیل میں غزہ جنگ کے 11 ماہ مکمل ہونے کے باوجود یرغمالیوں کی عدم بازیابی پر وزیراعظم نیتن یاہو کے کیخلاف 7 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کرنے کے باوجود اسرائیلی فورسز اور وزیراعظم نیتن یاہو تاحال فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو شکست دینے اور یرغمالیوں کی بازیابی میں اب تک ناکام ہے۔

اسرائیل میں یرغمالیوں کو چھڑانے کیلئے احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے جبکہ نیتن یاہو اپنی حکومت بچانے کیلئے عوام کو غزہ سے ملانے والی سرحد فلاڈیلفیا کوریڈور میں الجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ نیتن یاہو کا فوج ہٹانے سے انکار! حماس پر نیا الزام لگادیا

اسرائیل کی تمام ہی بڑی شاہراہیں آج احتجاجی مظاہرین سے بھری پڑی ہیں۔ مظاہرین نے یرغمالیوں کی بازیابی کیلئے بینرز اُٹھا رکھے ہیں اور نیتن یاہو حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: یرغمالی تابوتوں میں چاہئیں یا زندہ! اسرائیل سوچ لے، حماس

مظاہرین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 11 ماہ سے قید یرغمالیوں کی جانیں خطرے میں ہیں لیکن حکومت کو اپنے اقتدار کی پڑی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے اپنے ہی 6 یرغمالیوں کو فضائی حملے میں مارا، حماس

مظاہرین نے امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو درمیان سے ہٹا کر براہ راست حماس سے مذاکرات کریں اور جلد از جلد جنگ بندی معاہدے طے کرائیں۔

یاد رہے کہ حال میں غزہ کی ایک سرنگ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک امریکی نژاد شہری بھی شامل ہیں، حماس کے مطابق یہ افراد اسرائیلی بمباری میں مارے گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top