جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

01 دسمبر, 2023 12:17

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر منصفانہ اور غیر قانونی قراردے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ ڈی جی امیگریشن پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام نکال کر ڈپٹی رجسٹرار کو رپورٹ پیش کریں۔

واضح رہےعدالت نے 21نومبر کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ پڑھیں:شیریں مزاری کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top