جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری، کئی علاقے ڈاکوؤں سے آزاد، معمولات زندگی بحال

10 مئی, 2023 14:12

رحیم یار خان : جرائم پیشہ عناصر سے صاف کروائے گئے علاقوں میں زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔ معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں آپریشن 32ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ پولیس کی کارروائیاں اور پیش قدمی جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق خوف اور دہشت کی فضاء کا خاتمہ ہونے لگا ہے، ریاست اور قانون کی حکمرانی قائم ہوگئی ہے، معمولات زندگی بحال ہوگئے۔ متعدد خطرناک گینگز کے درجنوں خفیہ ٹھکانے تباہ اور کثیر تعداد میں خطرناک بھاری ہتھیار برآمد کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، پیش قدمی جاری، پانچ ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

ترجمان نے بتایا کہ گرینڈ آپریشن میں اب تک 23 ڈاکوؤں کو گرفتار اور 5 نے سرنڈر کیا، جبکہ 3 خطرناک کرمنلز ہلاک ہوچکے ہیں۔ کچہ کراچی کا 92 فیصد علاقہ کرمنلز سے کلیئر کروا لیا گیا ہے، جہاں پولیس کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ گشت اور چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

اغواء برائے تاوان کا نیٹ ورک ختم کردیا گیا۔ جزیرہ نما کچہ رجوانی کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جہاں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top